تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلال عباس کو ’غصے والے بھائی‘ کہتی ہوں، ایمان احمد کی باتیں سن کر مداح حیران

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نعمان اعجاز اور یاسرہ رضوی کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار ایمان احمد (غنا) نے مداحوں کو حیران کردیا۔

چائلڈ اسٹار ایمان احمد نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کا پورا نام ’ایمان ڈیانا اسٹیسی احمد‘ ہے، چائلڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ بیچ کے دونوں نام ’ڈیانا اور اسٹیسی‘ انہوں نے خود رکھے ہیں اور ان افراد کو فالو کرتی ہیں۔

میزبان کے سوال کے جواب میں ایمان احمد نے بتایا کہ ان کے پاس 58 گڑیاں موجود ہیں ان میں سے انہیں ’ایریل ڈول‘ زیادہ پسند ہے۔

اداکاری میں آنے سے متعلق ایمان احمد نے بتایا کہ ’ایک اشتہار میں ماہرہ خان بنی تھی، ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی تھی وہ بہت اچھی ہیں۔‘

ایمان احمد نے بتایا کہ ’ماما نے ایک بچی کو ڈرامے میں دیکھا تھا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ بیٹا آپ بھی ڈرامے میں آنا چاہوں گی جس پر میں نے ہاں کردی تھی۔‘

’ڈنک‘ ڈرامے کے حوالے سے چائلڈ اسٹار نے بتایا کہ ’کسی نے ماما کو فون کیا تھا پھر ہم لوگ آڈیشن دینے گئے تھے، آڈیشن میں میری اور ایک اور بچی کے درمیان مقابلہ تھا، اس بچی نے اتنی اچھی اداکاری نہیں کی اور میں نے اچھا آڈیشن دیا تھا تو مجھے منتخب کرلیا گیا۔‘

ایمان نے بتایا کہ مجھے رونے کی اداکاری کرنی تھی جس میں سو رہی ہوتی تھی اور خواب آتا تھا تو میں ڈر کے اٹھ جاتی تھی اور ’بابا‘ کو پکارتی تھی۔

چائلڈ اسٹار نے بتایا کہ ڈنک میں میری والدہ کا کردار ادا کرنے والی ’یاسرہ آپی‘ بہت اچھی ہیں، انہوں نے میرا نام ’چھوٹو پٹوٹو‘ رکھا تھا، وہ تحفے بھی لاتی تھیں جن میں ایک گڑیا کا سیٹ، پنک پینتھر اور ٹویٹی شامل تھی۔

ایمان نے بتایا کہ ڈنک کے سیٹ پر بلال عباس سے بھی دوستی ہے، ان کو میں ’غصے والے بھائی‘ کہتی ہوں اور یہ اس لیے کہتی ہوں کہ وہ ہر ڈرامے میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن وہ بہت اچھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -