اداکارہ ایمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں اپنی رنگت اور عمر کی وجہ سے جدوجہد کرنا پڑی اور کام ملنے میں مشکل ہوئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں ایمان خان (عنایا) کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے شوہر احمد رندھاوا (روہان) کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔
چالباز میں دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
حال ہی میں ایمان خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ٹاک شو ’بز‘ میں شرکت کی اور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ کام ملنا مشکل بھی اور آسان بھی ہے، پروڈکشن ہاؤس دیکھتے ہیں کہ اداکار کام کے ساتھ کتنا سیریس ہے اور اس کا سیٹ پر رویہ کیسا ہے، اگر اس کو ہم کاسٹ کرتے ہیں تو اس کا رویہ اچھا ہونا چاہیے۔
View this post on Instagram
ایمان خان نے کہا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو غصے کے تیز ہوتے ہیں اور ایٹی ٹیوڈ دکھاتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو باآسانی کام مل جاتا ہے اور کسی کو جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے شروع میں رنگت اور عمر کی وجہ سے کاسٹ نہیں کیا جاتا تھا کہتے تھے کہ چھوٹی لگتی ہو، نہ بہن، بیٹی اور ہیروئن میں فٹ بیٹھ رہی ہو۔
احمد رندھاوا نے کہا کہ آپ کو ایسی بھی مثالیں ملیں گی جو اداکار آئے اور چھا گئے اور پھر مسلسل اچھا کام ہی کررہے ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جن کو کام ملنے میں بہت سال لگ گئے، انڈسٹری بھی اسی طرح ہے نصیب کی بات بھی ہوتی ہے آپ کا اپنا ٹیلنٹ بھی ہوتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


