ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ایمان رجب کی ساس کے ساتھ وائس نوٹ لیک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ کا اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی ایک وائس نوٹ لیک ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنی ساس سے روتے ہوئے بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ایمان رجب نے نکاح کے فوراً بعد شہرت حاصل کی اور اپنے شوہر کے ساتھ مشکل وقت میں بھی ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ وہ اپنے مثبت رویے اور فینز کی حمایت کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

کل رجب بٹ نے ایمان کے بھائی کے خلاف الزامات عائد کیے اور ثبوت بھی پیش کیے، جس کے بعد یہ وائس نوٹ منظرِ عام پر آیا۔ وائس نوٹ میں ایمان رجب اپنی ساس سے کہتی ہیں:

"امی، میں نے آپ کو کئی بار کہا ہے کہ کیوان (رجب کے بیٹے) کا ذکر آپ کی وی لاگز میں کرنا ضروری نہیں، ٹک ٹاک پر لوگ اسے کوس رہے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ میرا بیٹا عوام کی نظروں میں آئے۔

ایمان کو وائس نوٹ میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "میں جانتی ہوں کہ اللہ نے اسے کیسے بچایا اور میں نے اسے کیسے جنم دیا، یہ صرف میں ہی جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ اسے کوئی نقصان پہنچے۔”

ساس نے جواب دیا کہ وہ ایمان کے گھر آ کر کیوان کا کیک کاٹنے آئیں گی، لیکن ایمان نے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور ذبح کیے جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایمان رجب کی اس بات کی بھرپور حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے بچے کے بارے میں بالکل درست ہیں۔

ایک صارف نے لکھا میں ان کی صورتحال سمجھ سکتا ہوں، اس کے پاس اپنے بچے کے سوا کچھ نہیں۔ ہر عورت اپنے بچوں سے کنٹینٹ نہیں بناتی، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایمان بالکل درست ہیں۔ اگر وہ نہیں چاہتیں کہ بچہ وی لاگز میں نظر آئے تو اس میں کوئی حرج نہیں، اسے شامل نہ کیا جائے۔

کچھ صارفین نے وائس لیک ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا یہ وائس نوٹ کس نے لیک کیا اور انہیں ریکارڈ کیوں رکھا جا رہا ہے؟

یہ واقعہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی معاملات میں جاری تنازعات کا تازہ ترین باب ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھرپور بحث چھیڑ دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں