اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اداکارہ ایمان سلیمان نے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، انہوں نے اپنی شادی کی خبر خود ہی مداحوں کو دلچسپ انداز سے دی۔

ایمان سلیمان کی شادی سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ ہوئی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہم محرم ہوگئے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ایمان کی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں جس پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کر کے شادی کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

We mehram now. Try and stop us. @zarapeerzada 📸

A post shared by Eman (@eman_suleman) on

انہوں نے لکھا کہا تھاکہ ’ہاں، جمیل اور میں شادی پر رضامند ہیں اور ہم نے ایک ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ بھی کرلیا، اب ہم دونوں ابدی نیند سونے تک ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہیں گے‘۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز ان ڈسٹری میں ان دنوں شادی کا دور دورہ ہے، چند روز قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین ازدواجی بندھن میں بندھے، دونوں نے شادی بہت ہی سادگی سے کی اور کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں