یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بیٹے کیوان کی ویڈیو کی حقیقت اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیان کردی۔
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے ساتھ بیٹے کیوان کی وائرل ویڈیو پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو کو یوٹیوبر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ باپ اور بیٹے کی نایاب جھلک ہے۔
View this post on Instagram
تاہم انسٹاگرام پر ایمان فاطمہ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیوان کے چہرے سے ظاہر ہونے والی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے یہ کوئی حقیقی دلکش لمحہ نہیں تھا، یہ منصوبہ بندی کی گئی، ریکارڈ کی گئی اور پھر جان بوجھ کر رجب کی جانب سے لیک کردی گئی۔
یہ پڑھیں: رجب بٹ کا اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ رجب کے دوستوں اور کزن نے صرف عید کے دن سوشل میڈیا پر اپنے مواد کے لیے کیوان کی ویڈیو بنائی۔
ایمان فاطمہ نے کہا کہ رجب بٹ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میڈیا پر پوڈ کاسٹ میں اعلان بھی کیا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کو کچھ سالوں تک میڈیا پر نہیں لائیں گے، نجی ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنا جذبات نہیں یہ حکمت عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیو کو آن لائن غلط استعمال سے بچانے کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



