تازہ ترین

سندھ میں ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری

سمندری طوفان کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ ‏کردی۔ ‏

صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی مراسلہ جاری کر کے انتظامیہ کو ہنگامی ‏بنیادوں پر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایمرجنسی کے دوران تمام اسٹاف اور عملے کو ‏ڈیوٹیوں پر حاضر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت ‏نہیں کی جائے گی۔

ایمرجنسی کے دوران سندھ پولیس ، اسپتالوں میں اسٹاف ، پی ڈی ایم اے چونیس گھنٹے اپنے ‏فرائض انجام دیں گے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایمرجنسی پلان ‏پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامات کو مکمل رکھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پرسائیکلون سےمتعلق سینٹرل کنٹرول سیل قائم کر دیے ‏گئے۔ کنٹرول سیل آئی جی ، رینجرز، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے، کمشنر سےرابطےمیں رہےگا۔ ‏سینٹرل کنٹرول سیل سےعوام کےلئےبھی ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

ادھر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے سمندری طوفان کےپیش نظر مختلف برساتی نالوں کا دورہ ‏کیا، محکمہ میونسپل سروسزمیں 20 مئی تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ‏

15 سے20 مئی کےدوران تمام افسران و عملےکی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔ نالوں کےچاکنگ پوائنٹس ‏فوری طورپر کھولنے اور برساتی پانی کانکاس بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ 21 مئی تک تمام متعلقہ ‏محکموں کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی۔ ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ عملہ کسی بھی ‏ہنگامی حالت سےنمٹنےکے لیےموجود رہے، ممکنہ بارشوں کےپیش نظرعملہ پانی کی نکاسی کے ‏لئےموجود ہوگا۔

Comments

- Advertisement -