پشاور (10 اکتوبر 2026): صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات کے دوران کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
گورنر کے پی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 232 اور 234 کیلیے ہم تیار ہیں، اس کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال وفاق سے شیئرز کی ہیں، اب وفاقی حکومت اور صدر مملکت نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمرجنسی سے متعلق ابھی کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ واضح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق، ذرائع
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم ہاؤس بھیجنے میں دیر کر دی، جبب دہشتگردوں کا سہارا لے کر الیکشن جیتیں گے تو یہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کو لانا ہے اور کابینہ میں کس کو رکھنا ہے۔


