The news is by your side.

Advertisement

دوحہ سے کابل جانے والی پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: موسم کی خرابی کے باعث دوحہ سے کابل جانے والی 2 پروازوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق دوحہ سے کابل جانے والی 2 پروازوں کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرواز میں 5 افغان سفارت کاروں سمیت 8 افغان شہری سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق افغان سفیر نے امیگریشن حکام سے مہمانوں کو ساتھ لے جانے کی درخواست کی جس کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ نے خصوصی طور پر افغان مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو افغان قونصل جنرل کی گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ سے قونصل خانے منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی تھی۔

بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو ری فیولنگ مکمل ہونے کے بعد دہلی روانہ کیا گیا، جاں بحق مسافر کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے، طیارے میں مجموعی طور 179 مسافر سوار تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں