تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

روس میں طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، ہلاکتوں کی تصدیق

ماسکو : روس میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں نو افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنوبی مغربی سائبیریا کے علاقے کیمیروو اوبلاست میں چھاتہ برداروں کو لے جانے والے طیارے ایل 410 کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے میں سوار 17 میں سے 7 پیرا ٹروپرز اور عملے کے دو ارکان جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق فوج ، ہوابازی اور بحریہ کے ساتھ تعاون کی رضاکار سوسائٹی(ڈوساف) نے بھی کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طیارہ کی حالت بلکل ٹھیک تھی اور وہ ایک ہی دن میں یہ چوتھی پرواز کررہا تھا۔

مزید پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ حادثے کا شکار

روس: خوفناک حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکراگئے

خیال رہے کہ اس سے قبل روس میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے، حادثے کے نتیجے میں سیسنا طیارہ معمولی نقصان کے ساتھ باحفاظت رن وے پر لینڈ ہوگیا تھا تاہم اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہوئے تھے۔

دوسرا حادثہ روس میں دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کو انجن میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا تھا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -