تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مصروف شاہراہ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

امریکی ریاست مینیسوٹا میں پائلٹ نے چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اور اُسے مصروف شاہراہ پر اتار دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے علاقے منیاپولس کے ہائی وے پر پائلٹ نے چھوٹا طیارہ اتارا ، خوش قسمتی سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات پائلٹ ارڈن ہلز کے قریب جہاز اڑا رہا تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوئی تو اُس نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پائلٹ نے جہاز اتارنے کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا اور کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو اتارنے میں کامیاب رہا۔

ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی رفتار کے ساتھ چل رہی تھی تو سیکنڈز کے فرق سے وہاں سے جہاز گزرا۔

ریمسے کاؤنٹی شیرف فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو ہائی وے پر ہی جہاز اتارنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مینیسوٹا محکمہ ٹریفک کے حکام اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا ہے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Comments

- Advertisement -