اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کو احتجاجی مظاہرین سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیگر صوبوں سے نفری طلب کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کو مظاہرین سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سےنفری طلب کرلی گئی ہے ، پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی سے پولیس کے30ہزار جوان طلب کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب،کے پی اور کشمیر سے10،10ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں اور تینوں صوبوں کو نفری کےساتھ احتجاج نمٹنے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نےنفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادیا گیا ہے۔