پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ، ہنگامی اقدامات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ بھر کے اسپتالوں میں ‘منکی پاکس رسپانس یونٹس’ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ملک میں منکی پاکس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں مشتبہ منکی پاکس کیسز کے لیے مخصوص ‘رسپانس یونٹس’ اور ‘سہولت مراکز’ قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت نے تمام طبی اداروں کو 24 گھنٹے فعال ‘پبلک انفارمیشن اور فیسلی ٹیشن ڈیسک’ بنانے کی ہدایت کی ہے، جہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات ہوگا۔

مشتبہ مریضوں کی فوری اور محفوظ منتقلی کے لیے ‘ریسکیو 1122’ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انفارمیشن ڈیسک کے ذریعے عوام کو منکی پاکس کی علامات، احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں، سرویلنس ٹیموں اور ایمرجنسی سروسز کے درمیان باہمی رابطہ بڑھانے اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے تمام متعلقہ اداروں اور اسپتالوں کے سربراہان کو حکم دیا ہے کہ وہ ان اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر جمع کرائیں تاکہ صوبائی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں