ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی صبح ساڑھے 5 سے 8 بجے تک بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیفٹی ورک کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈاسٹیشن سے منسلک متعدد فیڈرز بند رہیں گے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق طارق شہید فیڈر کی کیبل پر ہنگامی کام کے باعث شٹ ڈاؤن کیا جائے گا جس سے  شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد اور سید پور روڈ فیڈرز متاثر ہوں گے۔

سی بلاک، شکر یال، نور محمد روڈ اور اصغر مال فیڈرز بھی بند رہیں گے۔ اوجڑی کیمپ، آفندی کالونی، نیشنل مارکیٹ اور عبدالرحمان فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔

یورولوجی، حیدری چوک، فورتھ روڈ اور کمرشل سینٹر فیڈرز میں بھی بجلی بند رہے گی۔ نیو ملپور، غوثیہ چوک، ای بلاک، ابوبکر، فاروق اعظم ،جامع مسجد روڈفیڈرزبھی شٹ ڈاؤن میں شامل ہیں۔

شہریوں سے بجلی کی عارضی بندش کے دوران احتیاط برتنے اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں