تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امیر کویت کی پرانی پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان

کویت سٹی: کویت کے ولی عہد نے سابق امیر  شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمل پیرا ہونے سے کویت انسانیت کی ریاست رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار کویت کے وزیر خارجہ نے عرب یونین برائے پائیدا ترقی و ماحولیات کے ای فورم میں ’دنیا میں بھوک کا سامنا کرنے کے لئے پائیدار کھانا‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کویتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک عالمی شراکت داری کو مستحکم کرنے، خطے میں ثالث کی کوششوں کی حمایت، دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور رواداری برقرار رکھنے کے لئے مرحوم امیر اعلیٰ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی قائم کردہ پالیسیوں پر عمل پیر رہے گا۔

کویتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کویت نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جس کے باعث مرحوم امیر کو بطور ہیومنٹریٹ لیڈر اور کویت کو ہیومن ٹریٹی سینٹر کا اعزاز حاصل ہوا، مرحوم امیر نے دنیا بھر کے کمزور افراد کے لئے ڈونر کانفرنسز کا انعقاد کیا، یہی نہیں کویت کے خیراتی اداروں سے کئی کمزور افراد کی مدد کی، جس کی شاہد پوری دنیا ہے کہ کویت نے دنیا کے کئی حصوں میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے مثبت کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کویت کے نئے ولی عہد شیخ مشال الاحمد کون ہیں؟

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گذشتہ ماہ کی انتیس تاریخ کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے اور اپنی علالت تک اس عہدے پر فائز رہے، اس کے شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کویت کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں جب کہ وہ کویت کے 40 سال تک وزیر خارجہ بھی رہے۔

Comments

- Advertisement -