تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

امیرکویت کا تاریخی اقدام

کویت سٹی: امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی منظوری سے ملک میں پہلی بار 2 نئی وزارتیں قائم ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزارتوں کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے جنہیں امیرکویت نے منظور کرلیے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار دو نئی وزارتیں قائم ہوئی ہیں جن میں ایک فروغ تفریحات اور دوسری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز کی وزارت شامل ہیں۔

شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن افیئرز سے کویت میں سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وزارت کے ذریعے الیکٹرانک بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

کویتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ سروسز کو فروغ دے کر مواصلاتی شعبے کو جدید کرنا بھی ہمارا مقصد ہے، ای گورنمنٹ خدمات کا معیار بلند کرے گی۔

Comments

- Advertisement -