The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی سہولیات، ایمریٹس ایئرلائن نے خوش خبری سنادی

دبئی / کراچی: ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی صارفین کے لیے خصوصی سہولت متعارف کرادی جس کے تحت وہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بالکل مفت قیام کرسکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے موسم سرما میں سیاحت کی غرض سے دبئی جانے والی پاکستانی مسافروں کو تفریحی مقامات کی سیر کے ساتھ فائیو اسٹارز ہوٹل میں مفت قیام کرنے کی خوش خوش خبری سنادی۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی مسافر کو دبئی میں قائم جے ڈبلیو میریٹ مارکیوئیس اعزازی قیام کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق بلند قامت ہوٹل میں ایوارڈ یافتہ ڈائننگ کی سہولیات ہیں، جہاں شاپنگ گیلریا ہے اور دنیا کا مشہور اسپا بھی موجود ہے جبکہ اطراف میں دبئی مال، برج خلیفہ اور دبئی اوپیرا جیسے معروف مقامات ہیں۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسکیم سے وہ مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو 6 دسمبر 2020 سے 28 فروری 2021 کے درمیان دبئی کا سفر کرنے کے لیے 2 دسمبر سے 23 دسمبر تک آنے جانے کی سیٹ بک کروائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وہ مسافر کو اکانومی کلاس میں بکنگ کروائیں گے انہیں جے ڈبلیو میریٹ مارکیویس میں 2 روز اعزازی طور پر قیام کروایا جائے گا جبکہ بزنس کلاس میں بکنگ کرانے والے صارفین آمد والے روز سے ہی دو راتیں اس ہوٹل میں قیام کرسکیں گے۔

ایئرلائن کے مطابق پاکستانی مسافروں کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 285 ڈالرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 720 ڈالرز رکھا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے شمالی امریکا اور افریقا سے سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی سوٹ کیس یا کارٹن لے جانے کی اجازت ہے جبکہ دیگر ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کو دس کلوگرام وزن بغیر پیسوں کے لے جانے کی اجازت ہے۔

پاکستانی مسافروں کے لیے ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اردو زبان میں بھی نشریات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ادارے سیف ٹریول بیرومیٹر (Safe Travel Barometer) نے عالمی وبا کرونا کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری میں ایمریٹس کو دنیا کی سب محفوظ ترین ایئرلائن قرار دیا ہے۔  کرونا وبا کے بعد انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا جسے مئی میں دوبارہ شروع کیا گیا۔

 مسافروں کے لیے ہدایت نامہ

ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دبئی آنے والے تمام مسافر حفاظتی تدابیر کے طور پر اپنے سفر سے چار دن قبل (زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے) حکومت کی مستند لیبارٹریز سے اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کا مزید ایک اور ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ایئرلائن کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے اور شدید یا معتدل معذورمسافروں کو اس پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ ہے جبکہ مسافروں کا ماسک لازمی پہننا ہے، عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کو قائم رکھنا ہے۔

ہوٹلز میں قیام کے دوران پابندیاں

ایئرلائن کے مطابق دبئی میں ہوٹلز بشمول جے ڈبلیو میریٹ مارکوئیس میں کسی چیز کو چھوئے بغیر چیک ان کرنا ہوگا۔ہوٹل کے ہر کمرے میں سینیٹی ٹائزر کا انتظام موجود ہے، بخار چیک کیے بغیر مالز اور انڈور مقامات میں داخلہ ممنوع ہوگا اور ریسٹورنٹس میں بغیر کسی چیر کو ہاتھ لگائے آرڈر دینا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں