ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ کی بندش ! ایمریٹس ایئرلائنز کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : دبئی ایئرپورٹ کی بندش کے پیش نظر ایمریٹس ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن محدود کرنے اور متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ نے بتایا کہ گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں فیول ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

ایئرپورٹ کی بندش اور سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل کے باعث اماراتی ایئرلائن نے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو محدود شیڈول کے ساتھ چلایا جائے گا جبکہ آج کے شیڈول کی کئی اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال چیک کر لیں۔

حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی تاہم، شیڈولڈ پروازوں کی منسوخی سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں