متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے فضائی آپریشن سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔
ایمریٹس ائیرلائن کا کہنا ہے کہ ایئر لائن آنے والے دنوں میں اپنے 100 فیصد نیٹ ورک پر واپسی کی توقع رکھتی ہے یہ سب فضائی حدود کی دستیابی اور تمام آپریشنل ضروریات کی تکمیل سے مشروط ہے۔
ائیرلائن نے کہا کہ 5 مارچ کو ایمریٹس نے تقریباً 30 ہزار مسافروں کو دبئی سے دیگر ملکوں کو پہنچایا جب کہ 7 کو ایمریٹس نے 106 پروازوں چلائیں یہ پروازیں دنیا کے 83 مقامات کے لیے آپریٹ کی گئیں، زیادہ طلب والے اسٹیشن کے لیے ایمریٹس نے اپنے آپریشنز کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے اب برطانیہ کے پانچ ہوائی اڈوں پر یومیہ 11 پروازیں چلا رہے ہیں۔
ائیرلائن نے بتایا کہ بھارت کے لیے ایمریٹس روزانہ 22 پروازوں کو چلا رہا ہے ایمریٹس اس وقت اپنے سات امریکی گیٹ ویز پر کام کر رہا ہے اس مدت کے دوران امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل رابطے کو یقینی بناتا ہے۔
عمان ایئر
عمان ایئر نے خطے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق عمانی فضائی کمپنی کے مطابق متاثرہ روٹس میں عمان (اردن)، دبئی، بحرین، دوحہ، دمام، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔
گلف نیوز کا کہنا ہے کہ پروازوں کی یہ منسوخی پیر 9 مارچ سے اتوار 15 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے شیڈول کا ازسرنو جائزہ لیں اور اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


