امارات ایئرلائنزکی پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی
The news is by your side.

Advertisement

امارات ایئرلائنزکی پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا مرمتی کام 16 اپریل سے شروع ہوگا جس کے سبب امارات ایئر لائنز کی پاکستان کے لیے چند پروازیں متاثر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا مرمتی کام 16 اپریل سے شروع ہوگا، دبئی کے ہوائی اڈے کے رن کا کام 30 مئی تک جاری رہے گا، مرمتی کام کی وجہ سے امارات ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے چند پروازیں متاثر ہوں گی۔

دبئی کے ہوائی اڈے کے رن کا کام 30 مئی تک جاری رہے گا

ترجمان امارات ایئرلائنز کے مطابق پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی ہوگی، مسافر پروازوں کی روانگی کا شیڈول ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان امارات ایئرلائنز کے مطابق رن وے کے مرمتی کام کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ پہلے سے فلائٹ آپریشن کو ری شیڈول کرلیا جائے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ نے دس سال بعد پاکستان سے برٹش ایئرویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، برٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

برطانوی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں اور وزارت اطلاعات کو مبارکباد دیتا ہوں، فرانس کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری مثبت کردی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں