تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امارات ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی: دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ایئرلائن ایمریٹس نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات ایئرلائن رواں سال دسمبر سے پانچ نئے شہروں جن میں نیویارک (جان ایف کینیڈی )، سان فرانسسکو، میلبرن، آکلینڈ اور سنگاپور شامل ہیں، ان کے لئے جدید ترین پریمیم اکانومی کیبنز پر مشتمل اپنے نئے ریٹروفیٹڈ اے 380 مسافر طیارے چلائے گا۔

حکام کے مطابق ایئر لائن کا مقصد صارفین کو اپنی پریمیم اکانومی سہولیات سے استفادہ کے لیےمزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور سڈنی کی فضائی خدمات میں مزید پریمیم اکانومی سیٹیں بھی شامل کرے گی، کیونکہ اس کے نئے بہتر کردہ ہوائی جہازوں کو ریفریشڈ کیبنز خدمات میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رینٹ اے کار کا نیا قانون، 13 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل معاہدے ہوگئے

ایمریٹس نے حال ہی میں اپنے فلیٹ ریٹروفٹ پروگرام کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کو بہترین فضائی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

کمپنی نے بتایا کہ نومبر سے ایئر لائن 67 ایئربس اے 380 اور 53 بوئنگ 777 طیاروں کے اندرونی کیبنز کو اپ گریڈ کرنے اور دوبارہ تیار کرنے کے کا کام شروع کرے گی، جس سے ہر سولی دن میں ایک طیارہ اس کی فضائی خدمات میں شامل ہوگا۔

منصوبے کے تحت دو ہزار پچیس تک اس کے مسافر طیاروں میں تقریباً چار ہزار نئی پریمیم اکانومی سیٹیں لگائی جائیں گی، پانچ ہزار سے زیادہ بزنس کلاس سیٹوں کو نئے انداز اور ڈیزائن میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امارات اپنے بیڑے میں 118 ڈبل ڈیکر طیاروں کے ساتھ اے 380 مسافر طیارے استعمال کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا آپریٹر ہے۔

اپنے پہلے اے 380 طیارے، اے 6-ای وی ایف کی دو ہزار بیس میں پہلی اڑان کے بعد سے ان طیاروں کے فلیٹ نے دنیا بھر میں 30 ہزار سے زیادہ سفری دوروں کے ساتھ ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچایا ہے۔

Comments

- Advertisement -