The news is by your side.

Advertisement

طیارہ ایکسپو 2020 کے رنگ میں رنگ گیا

دبئی: متحدہ عرب امارت کی سرکاری فضائی کمپنی آج دنیا کے سب سے بڑے رنگا رنگ تجارتی میلے کی رونق بڑھائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسپو دبئی دو ہزار بیس میں آج ایمریٹس کے خصوصی طور پر تیار کردہ جہاز کو فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرے گا، جہاز دو روز تک ایکسپو میں دنیا بھر کے سیاحوں کو فلائی کم بلندی کی فلائی پاسٹ سے محظوظ کرے گا۔

خصوصی طور پر تیار کردہ جہاز اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ زید روڈ پر ٹیک آف کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا اور عوام کو صبح پانچ بجے سے آٹھ بجے کے درمیان شیخ زید روڈ پر دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے مختلف مقامات پر ہوائی جہاز دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات مسلسل 10ویں بار پسندیدہ ترین ملک قرار

دوسری جانب یو اے ای کے سرکاری ہوائی کمپنی نے سیاحوں کو اہم پیغام دیا ہے کہ خصوصی اے آر 380 لیوری کے فلائی پاسٹ کی تصاویر اور ویڈیو ضرور بنائیں لیکن ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے فلائی پاسٹ کو خطرے میں نہ ڈالیں اور نو فلائی زونز سے متعلق تمام ایوی ایشن حکام کی ہدایت پر عمل کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں