اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

ایمریٹس نے کس ملک کیلیے پروازیں منسوخ کر دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایمریٹس نے شہری بےامنی کی وجہ سے تنزانیہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

ایمریٹس نے 4 نومبر تک دارالسلام جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ شہری بےامنی تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت اور مقبول سیاحتی گیٹ وے کو متاثر کر رہی ہے۔

ایمرٹس نے نے 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی 10 پروازیں — دبئی سے پانچ روانگی اور پانچ واپسی کی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپریشن کم از کم 4 نومبر تک معطل رہے گا۔

ایمریٹس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ "ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے صارفین کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

متاثرہ پروازوں میں دبئی سے دارالسلام کے لیے EK725 اور واپسی کی EK726 شامل ہیں۔ ایمریٹس اس روٹ پر روزانہ پروازیں چلاتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو تنزانیہ کے ساحلوں، سفاری مقامات اور زنجبار کے جزائر سے جوڑتا ہے۔

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہروں میں 700 افراد ہلاک ہو گئے۔

مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا، سڑکوں پر بسوں، پٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے۔

تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پارٹی کارکنان نے اسپتالوں اور طبی مراکز سے لاشوں کی گنتی کے بعد جمع کیے۔ جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں