تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ایمریٹس ایئرلائن دبئی اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہو سکتی ہے‘

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی کی حکومت ایئر لائن سمیت 10 کمپنیوں کو اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق ایمریٹس ایئرلائن کے صدر ٹِم کلارک نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بات چل رہی ہے جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ وزن رکھتی ہے۔

صدر ٹِم کلارک کا کہنا تھا کہ میں ہدایات کا انتظار کر رہا ہوں کہ اس سے ایمریٹس گروپ پر کیا اثر پڑے گا؟ دبئی کی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ اس پر منحصر ہے، مجھے جو کہا جائے گا میں کردوں گا۔

اس سے قبل ایمریٹس کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم بھی رواں ماہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ایسا ہونا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی وبا میں دنیا کی حکومتوں نے ایئرلائنز کی بحالی کے لئے اربوں ڈالرز خرچ کیے، اسی طرح ایمریٹس کو بھی حکومت کی جانب سے 3.8 ارب ڈالرز ملے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری: ایمریٹس میں بھرتیوں کا اعلان

ایمریٹس نے اپریل سے ستمبر تک 5.8 ارب درہم کا خسارہ ظاہر کیا تھا جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 12.6 ارب درہم تھا، تاہم کمپنی کے صدر نے کہا کہ انہیں اگلے برس مزید حکومتی مدد ملنے کی توقع نہیں ہے جب تک کہ کرونا کی نئی قسم بہت متاثر نہ کردے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کیش پوزیشن بہتر کر رہے ہیں، اگر اومی کرون نے زیادہ متاثر نہ کیا تو ہم مزید مدد کی توقع نہیں کرتے، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایمریٹس کو رواں برس بھی نقصان ہوگا، لیکن یہ گزشتہ 12 مہینوں کے مقابلے میں بہت کم ہوگا۔

ایمریٹس ایئرلائن کے صدر ٹِم کلارک کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گذشتہ چھ یا سات مہینوں میں ہم منافعے کی طرف لوٹ آئے ہیں، 2022 میں کمپنی کو ’بریک ایون‘ یا منافع کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -