تازہ ترین

امریکہ نےایمریٹس ایئرلائن پرلیپ ٹاپ لےجانے کی پابندی اٹھالی

واشنگٹن : امریکہ نےمتحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن کی پروازوں پرلیپ ٹاپ لےجانےکی پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس کا کہنا ہےکہ امریکہ نے اس کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے کی پابندی اٹھا لی ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ امریکہ جانے والی تمام پروازوں کے لیے نئی سکیورٹی ہدایات کی ضروریات پوری کرنے کے معاملات طے کر لیے ہیں۔

دوسری جانب ترکی کی ایئرلائنز کےسربراہ کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں یہ پابندی ان کی ایئرلائن سے بھی جلد اٹھالی جائے گی۔یادرہےکہ ترکش ایئرلائن پرجزوی پابندی عائد ہے۔


امریکہ تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لےجانے پرپابندی لگا سکتاہے


خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ جہازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی تمام بین الاقوامی پروازوں پر لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔\


امریکا اور برطانیہ نے برقی آلات پر پابندی کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی


یاد رہےکہ تین روزقبل امریکہ نے ابوظہبی سے اتحاد ایئرلائن کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے کی پابندی اٹھالی تھی۔

واضح رہےکہ مارچ میں امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ترکی، مراکش، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، شعودی عرب اور کویت سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوائس جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ ہاتھ میں لے کر سفر کرنے پر پابندی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -