منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

ایمریٹس نے مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی نامور ایئرلائن ایمرٹس نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔

ایئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔

یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باہر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔

ایئر لائن نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ ایمریٹس کے کسی بھی امریکی گیٹ ویز سے روانہ ہونے والے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی طے شدہ پرواز کی روانگی سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں کیونکہ سیکیورٹی اسکریننگ کے اوقات میں وقت زیادہ لگ رہا ہے۔

ایمریٹس امریکا کے بڑے شہروں بشمول نیویارک، لاس اینجلس، بوسٹن، شکاگو، ڈلاس، ہیوسٹن، میامی، اورلینڈو، سان فرانسسکو، سیئٹل اور واشنگٹن ڈی سی سے پروازیں چلاتا ہے۔

دبئی کی ایئرلائن نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کا اسٹیٹس آن لائن چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے مینیج یور بکنگ پورٹل کے ذریعے رابطے کی تفصیلات تازہ ترین ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں