تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیت کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی سہیل گلداری سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں یواےای کی معروف شخصیت سہیل گلداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان جس کا وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کاسرمایہ کاری کےفیصلےکاخیرمقدم بھی کیا۔

مزید پڑھیں: بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، زلفی بخاری

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گلداری برادرز پاکستان میں فائیو اسٹار ریزورٹس میں سرمایہ کاری کریں گے، اس کمپنی نے ہی فائیو اسٹار ہوٹلز، ریزورٹس کے قیام کی بنیاد رکھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلداری براردز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کو  ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کوتیار ہیں۔ یاد رہے کہ سہیل گلداری یو اے ای کی کاروباری شخصیت اور  عالمی جریدےخلیج ٹائمز کے مالک بھی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ ایک روز قبل زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں خوش خبری سنائی کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی کارکنان کو پاکستانی کمیونٹی اور حکومت پاکستان نے مفت ٹکٹس فراہم کیے۔

Comments

- Advertisement -