تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ لی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ماہی گیر نے 350 کلو وزنی شارک پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچھلی شکار کرنے کے شوقین افراد جال ڈالے سمندر میں بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ ہاتھ نہیں لگتا تو خالی ہاتھ گھر کو لوٹ جاتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے ماہی گیر کے ہاتھ 350 کلو گرام وزنی شارک لگ گئی جسے دیکھ کو وہ خود بھی حیران رہ گیا۔

ماہی گیر سلیمان کی جانب سے وزنی شارک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اماراتی ماہی گیر احمد سلیمان کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرسکتا تھا یہ ایک واقعی بڑی شارک تھی۔‘

ماہی گیر احمد سلیمان کا کہنا تھا کہ اس میں مجھے بہت لمبا عرصہ لگا اور اپنی ٹیم کی مدد سے ہم نے بڑی مچھلی کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کا وزن 350 کلو گرام تھا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک ماہی گیر نے اپنے جال میں ایک چھوٹی شارک پکڑی تھی، شارک نے جال سے باہر نکل کر ماہی گیر کے ہاتھ پر حملہ کردیا تھا تاہم وہ بال بال بچ گئی تھی۔

ماہی گیر کے دیگر ساتھیوں نے جال کاٹ کر اسے سمندر میں چھوڑ دیا تھا، شارک نے ماہی گیر خاتون کو کاٹا تھا لیکن اس کے دانت زیادہ گہرائی تک نہیں گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -