تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اماراتی گولڈن ویزا کے حوالے سے نئی سہولت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے گولڈن ویزے کی اہلیت رکھنے والے امیدوار وفاقی اتھارٹی برائے شناخت وشہریت(آئی سی اے) کی ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی گولڈن ویزا کے لیے اب ‘آئی سی اے’ ایپلکیشن کی مدد سے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے اپنے اسمارٹ ایپ میں مذکورہ سہولت فراہم کی ہے۔ اہل افراد پلیٹ فارم کی اس سروس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئی سی اے کی اسمارٹ ایپلکیشن کے ذریعے گولڈن رہائشی ویزا کی سروس متعارف کرائی گئی ہے، امیدواروں کو ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

اماراتی گولڈن ویزا: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا بڑا اعلان

درخواست دہندگان کو اس سہولت کے لیے 50 درہم دینے ہوں گے۔ ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد حکام کی جانب سے صارف کو ایک پیغام اور ای میل موصول ہوجائے گا۔

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے خبردار کیا کہ درخواست دائر کرنے کے دوران ضروری دستاویزات ارسال نہیں کی گئیں تو درخواست مسترد ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -