تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

اماراتی گولڈن ویزا: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا بڑا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے گولڈن ویزا کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ فلاحی کاموں میں سرگرم افراد کو بھی اماراتی گولڈن ویزا دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے ایسے لوگ جو انسانیت نواز خدمات اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہیں انہیں بھی گولڈن اقامہ دیں گے، یہ اقدام مذکورہ افراد کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد نے یہ اعلان انسانی خدمات کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا، پوری دنیا 19 اگست کو ہر سال انسانیت کا عالمی دن مناتی ہے۔

اماراتی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ انسانی خدمات کے عالمی دن کے موقع پر انسانیت نواز ہیروز کے لیے گولڈن ویزا جیسے اعزاز کا اعلان کر رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی تمام توانائیاں ضرورت مندوں پر خرچ کرتے ہیں، مثالی خدمات فراہم کرنے والے افراد ہمارا فخر اور سفیر ہیں، امارات کی بنیاد خیرخواہی اور سخاوت پر قائم ہے۔

ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

خیال رہے کہ گولڈن ویزا دنیا بھر سے مہارت، قابلیت اور سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی خاطر دستیاب ہے اور اس کے کامیاب درخواست گزاروں کو 10 برس تک کا ویزا فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب گولڈن ویزے کی سہولت انسانیت کے لیے خود کو وقف کرنے والوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔

اس ویزے کے حامل افراد بغیر مقامی اسپانسر کے یہاں پڑھ سکتے ہیں، کام کرسکتے اور رہ سکتے ہیں۔ اس ویزا کے اجرا سے ابوظہبی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی امکانات کو بھی فروغ ملا ہے۔

Comments

- Advertisement -