تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نشے میں دھت خاتون نے اماراتی نوجوان کی جان لے لی

واشنگٹن: امریکی ریاست انڈیانا میں نشے میں دھت خاتون نے 20 سالہ اماراتی طالب علم کی جان لے لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ اماراتی طالب علم سہیل سیف سہیل حمید الداہری جاں بحق ہوگیا، نشے میں دھت خاتون نے اماراتی نوجوان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

انڈیانا پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل سیف سہیل کار حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثہ دو گاڑیوں کی خطرناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔۔

مقتول سہیل کے بھائی علی سیف کا کہنا ہے کہ یو اے ای سفارت خانہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق

سہیل حمید الداہری کی نماز جنازہ متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حادثے میں نشے میں دھت خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے فرانسیچن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ہولناک حادثے کی ذمہ دار خاتون کی شناخت 21 سالہ اینا وارنر کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق بیورویلی سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے خاتون کے نشے میں دھت ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -