تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئے، 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ سعودی عرب کے شہر ال اہسا میں پیش آٰیا، حادثے میں سعودی شخص کی اماراتی اہلیہ، ان کا ایک بیٹا اور گھریلو ملازمہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو اداروں نے حادثے میں زخمی و جاں بحق افراد کو کنگ فہد اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں اندوہناک ٹریفک حادثہ، ماں اور چار بچے جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والی اماراتی خاتون کی شناخت فاطمہ المنصوری کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ہونے والے خاتون کے دو بھائیوں کی شناخت نیگی شیخ اور حمید صالح کے ناموں سے ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کے صوبے النوایریا میں اندوہناک کار حادثے کے نتیجے میں ماں اور چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ واقعہ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر طے کررہی تھیں کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سامنے آگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -