نیویارک: ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایما واٹسن کو برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کے لیے نامزدگی مل گئی۔
رپورٹس کے مطابق ہیری پوٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ ایما واٹسن کو برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کی کیٹیگری میں ان کا مقابلہ سر ایلٹن جان اور سر لینی ہنری جیسے نمایاں فنکاروں سے ہوگا۔
دنیا کے نامور فنکاروں سے سجی برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب مارچ 2026 میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد برطانیہ میں تنوع اور شمولیت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تقریب 25 مارچ 2026 کو لندن کے جے ڈبلیو میریئٹ گروزنور ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کا اعزاز ان شخصیات کو نوازا جاتا ہے جو اپنے پلیٹ فارمز کو مؤثر سماجی تبدیلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد
برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب میں ایتھلیٹ پاورنگ پازیٹو چینج ایوارڈ بھی دیا جائے گا، اس کا مقصد ایسے کھلاڑیوں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے جو کھیل کے میدان سے باہر معاشرتی بہتری میں اپنا رول پلے کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


