جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

ایما واٹسن نے اداکاری سے دوری کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ایما واٹسن نے اداکاری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی آخری فلم ‘لٹل ویمن’ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بڑی اسکرین سے دور ہیں۔

ہیری پوٹر سیریز کے ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والی ایما واٹسن نے کہا کہ ‘میں اداکارہ کے طور پر خوش نہیں تھی، حقیقت تو یہ ہے کہ میں خود کو جنگلے میں قید تصور کرتی تھی’۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ وہ اداکاری سے دور ہو چکی ہیں مگر مستقبل قریب میں وہ پھر بڑی اسکرین پر واپسی کریں گی۔

33 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘مجھے جو چیز سب سے زیادہ مشکل لگتی تھی وہ یہ ہے کہ کسی ایسی چیز کو فروخت کرنے کی کوشش کروں جس پر میرا کوئی کنٹرول نہیں’۔

11 سال کی عمر میں ہیری پوٹر کی پہلی فلم سے ایما واٹسن کے کیرئیر کا آغاز ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے اس بات سے الجھن ہونے لگی تھی کہ میری کوئی آواز نہیں، میں اپنے خیالات کے مطابق کچھ بھی نہیں کہہ سکتی’۔

ایما واٹسن نے کہا کہ ‘یہ میرا فیصلہ تھا اور مجھے چیزوں کو بہتر طریقے سے کرنا چاہیے تھا’۔

اداکاری سے دور ہونے کے بعد وہ ڈائریکٹر اور رائٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور فیشن برانڈز کے کمرشل تیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے لگتا تھا کہ میں تخلیقی ذہن کی بجائے بس تکنیکی کام کر سکوں گی اور میرا خیال تھا کہ میں اپنی صلاحیت کو استعمال نہیں کر سکوں گی’۔

اداکارہ کے مطابق ان کے بھائی نے انہیں ایک فوٹو شوٹ کا کہا تھا جس سے ان میں ڈائریکشن کا شوق پیدا ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں