شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کا کہنا ہے کہ مریم کی محبت میں پڑھائی سے نفرت بھی برداشت کی۔
اداکار عماد عرفانی نے اہلیہ مریم شفاعت کے ساتھ حال ہی میں پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں جب مریم کے گھر رشتہ لے کر گیا تو بالکل بھی اسٹیبل نہیں تھا بس بھٹک رہا تھا، اس وقت میں نہ چاہتے ہوئے بھی ماسٹرز کررہا تھا جس سے مجھے نفرت تھی۔
اداکار نے کہا کہ مجھے پتا نہیں تھا کہ زندگی سے کیا چاہتا ہوں، پڑھائی کیوں کررہا ہوں، جب رشتے کے لیے ہاں ہوئی تو 2007 میں نوکری شروع کی اور اسی سال ہمارا نکاح ہوا، تین سال تک نوکری کرتا رہا پھر اس کا جب اختتام ہوا تو سوچا کہ اب کیا کروں۔
عماد عرفانی نے بتایا کہ اپریل میں ہمارے نکاح کو 19 سال ہوجائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


