پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایمرسن منگاگوا نےزمبابوے کے نئےصدر کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد سابق نائب صدر ایمرسن منگاگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے نیشنل اسپورٹس اسٹڈیم میں ایمرسن منگاگوا کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افریقی ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

ایمرسن منگاگوا متوقع طور پر موجودہ صدارتی مدت پوری کریں جو اگلے سال ختم ہوگی جبکہ تا حال نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایمرسن منگاگوا کو سابق صدر رابرٹ موگابے نے نائب صدر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اور فوج نے مداخلت کرتے ہوئے رابرٹ موگابے کو نظربند کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 93 سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے کے بعد ایمرسن منگاگوا صدارت کے ممکنہ امیدوار تھے تاہم موگابے اپنی اہلیہ کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے تھے۔


زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفیٰ دے دیا


واضح رہے کہ رابرٹ موگابے نے ایک ہفتے سے بھی زیادہ رہنے والے سیاسی بحران کے بعد 21 نومبر کو صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے 37 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں