The news is by your side.

Advertisement

پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ امپائرنگ کرنا جذباتی لمحہ ہوگا، علیم ڈار

کراچی: پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کی امپائرنگ کرنا جذباتی لمحہ ہوگا، اس وقت کے لیے 17 سال اور 132 ٹیسٹ میچز کا انتظار کیا ہے۔

علیم ڈار نے کہا کہ دو بہترین ٹیموں کے میچ میں امپائرنگ کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز میں امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر امپائر نگ کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے لیے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں، انہوں نے 2003 میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 4 فروری کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں