تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نانا نانی نے نومولود نواسے کو چولہے پر رکھ کر جلا ڈالا

ماسکو: روس میں سفاک نانا نانی نے اپنی بیٹی کے نومولود بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا ڈالا، معصوم بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ رو رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صوبے کھاکاسیا میں سفاک نانا نانی نے اپنی بیٹی کے 11 ماہ کے نومولود بچے کو محض  رونے سے تنگ آکر  چولہے پر رکھا اور اسے زندہ جلا کر مار ڈالا۔

عدالتی چارج شیٹ میں جوڑے کے اس سفاکانہ جرم کو بیان کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ بچے کے رونے پر 48 سالہ نانا جو شراب کے نشے میں دھت تھے نے کمسن کو چولہے پر رکھ دیا اور اس وقت تک نہ اٹھایا جب تک وہ خاموش نہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ 48 سالہ الیگزینڈر میاگشیف نے میرے معصوم بچے کو جلتے ہوئے چولہے میں رکھ دیا، جب واپس لوٹی تو اس نے گھر میں پڑی بچے کی باقیات کو دیکھا۔

سینئر پراسیکیوٹر میکسم روڈینوف نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قابل اعتماد طور پر ثابت ہوا کہ اس بچے کی موت عین الیگزینڈر میاگشیف کی سفاک حرکت کی وجہ سے ہوئی چونکہ اس نے اسے چولہے میں رکھ کر جلا دیا تھا۔

سماعت کے دوران جوڑے نے اس قتل کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا اور اس فعل میں اپنے کردار سے انکار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ سو گئے تھے ان کا ایک ساتھی اس قتل کا ذمہ دار ہے۔

کمسن بچی کی دردناک موت کے بعد والدہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے پیارے بیٹے، سکون سے رہو، میرا درد ایک منٹ کے لیے کم نہیں ہوتا، میں اس سے کیسے مقابلہ کروں گی، آپ میرے ساتھ نہیں ہیں، میں آپ کو گلے نہیں لگا سکتی، صرف آپ کی تصویر دیکھتی ہوں جس میں آپ مجھے مسکرا کر دیکھ رہے ہیں، بیٹا مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے، براہ کرم مجھے صرف ایک سیکنڈ کے لیے ملنے آئیں، میرے خوابوں میں مجھے دیکھنے آئیں، میں جانتی ہوں کہ اب آپ سب کچھ دیکھتے ہیں کیونکہ آپ اب اونچی اڑان اڑ رہے ہیں۔’

Comments

- Advertisement -