تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

ریٹائرمنٹ کے بعد بس ڈرائیور کا جذباتی ردعمل؟ سب حیران رہ گئے

اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو اس نے وہ کیا جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

ہر ملازم کی زندگی میں ایک دن آتا ہے جب وہ ملازمت سے ریٹائر ہوتا ہے تاہم اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال دینے کے بعد کسی بھی شخص کے لیے اس ادارے کو الوداع کہنا آسان نہیں ہوتا۔ ساتھیوں کی جانب سے الوداعی تقریب میں کئی ایسے جذباتی مناظر دیکھنے میں آتا ہیں کہ صرف رخصت ہونے والا ہی نہیں بلکہ رخصت کرنے والے لوگ بھی آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو ایسے جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کیا کہ جس نے بھی دیکھا اس کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

تامل ناڈو میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بحیثیت بس ڈرائیور کام کرنے والے شخص نے اپنی جاب کے آخری دن اس بس کو جسے وہ دوران ملازمت سالوں چلاتا رہا بوسہ دیا اور گلے لگایا۔

 

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس شخص کو بس کے اندر ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا۔ پھر وہ اسٹیئرنگ وہیل کو چومنے کے لیے آگے بڑھتا ہے جس کے بعد ہاتھ جوڑ کر دعا مانگتا ہے۔ اس کے بعد بس سے اتر کر وہ گاڑی کے سامنے کی طرف جاتا ہے اور اسے گلے لگاتا ہے۔

جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا وہ بے حد جذباتی ہوا اور مذکورہ شخص کی اپنی ملازمت سے محبت نے انہیں بہت متاثر کیا۔

Comments

- Advertisement -