تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: ملازمین بڑی مشکل میں پھنس گئے

ریاض: سعودی میں متعلقہ ادارے نے کمپنی کا اکاؤنٹ سیز کردیا جس کے باعث ملازمین مشکلات کا شکار ہیں۔

سعودی قوانین کے مطابق ایسی کمپنی یا ادارے جہاں مقررہ قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے ان کے کمپیوٹر عارضی طورپر سیز کر دیے جاتے ہیں جس سے ان کے سرکاری معاملات رک جاتے ہیں۔

اسی ضمن میں ورکر نے جوازات سے سوال کیا کہ کمپنی کا اکاؤنٹ سیز ہے کیا کارکنوں کا اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی کہ ایسی کمپنی جس کی خدمات منجمد ہوں (اکاونٹ سیز) ان کے زیر کفالت کارکنوں کے اقاموں کی تجدید ممکن ہے۔

جوازات نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کی ’ایقاف خدمات ‘ (خدمات منجمد کیا جانا) کی صورت میں اگر سسٹم میں کارکن پرکوئی خلاف ورزی وغیرہ درج نہیں تو اس کا اقامہ تجدید و دیگر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب: سفری پابندی کے حوالے سے اہم خبر!

قبل ازیں محکمہ پاسپورٹ نے ایک اور وضاحت پیش کی تھی کہ اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک دی جانے والی خصوصی رعایت صرف ان تارکین کےلیے ہے جو سفری پابندی سے متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -