ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری، عملے نے دفاتر بند کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے ملازمین نےادارے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آج سے احتجاج شروع کردیا ہے، ملازمین اس سلسلے می دھرنے دے رہے ہیں جبکہ جبکہ آج سے پی آئی اے کے تمام دفاتراوربکنگ بند کردی گئی ہے۔

کراچی میں احتجاج پر مائل ملازمین نے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ ٹریننگ سینٹرزاوردفاتربھی بند کردیے، ہیڈ آفس بند ہونے کے باعث چیئرمین اورعملہ دفاترتک نہیں پہنچ سکا جس کے سبب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا۔

لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی آئی اے ملازمین قومی ادارے کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ہمیں اعتماد میں لئے بغیرہی اسمبلی میں ادارے کی نجکاری کا بل پاس کرلیا گیا۔

پی آئی اے ملازمین نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کے لئے نجکاری بل کی واپسی سمیت چار شرائط رکھی ہیں اورشرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں دو فروری سے تمام فلائٹ آپریشنز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں