بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (10 جنوری 2026): بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’آوارہ پن 2‘ کے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے عمران ہاشمی کی طویل انتظار کے بعد آنے والی فلم کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے صورتحال واضح کر دی ہے۔

73 سالہ فلمساز مکیش بھٹ نے وضاحت کی کہ انہیں فلم ’دھرندر 2‘ یا ’ٹاکسک‘ کی کامیابی سے کوئی پریشانی یا فکر لاحق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں ہینڈ واش سے منہ دھوتا ہوں: عمران ہاشمی

مکیش بھٹ نے کہا کہ آوارہ پن 2 کی ریلیز کی تاریخ مئی یا جون 2026 تک اس لیے آگے بڑھائی گئی ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران عمران ہاشمی ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کروانا پڑی۔

’اس وجہ سے عمران ہاشمی کو 45 دن تک ایکشن مناظر کی شوٹنگ سے منع کیا گیا ہے، تمام ایکشن سیکوئنسز بعد میں فلمائے جائیں گے۔ میں ’دھرندر 2‘ یا ’ٹاکسک‘ کی کامیابی سے خوفزدہ نہیں ہوں۔‘

واضح رہے کہ عمران ہاشمی نے حال ہی میں اس مشہور فلم کے سیکوئل کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں ان کا 2007 کی فلم والا کردار دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں ’تیرا میرا رشتہ‘ گانا چل رہا ہے۔

اداکار نے اس سے قبل بتایا تھا کہ فلم ابتدائی طور پر 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بننی تھی لیکن تازہ پیشرفت کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ اب مئی یا جون 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں