اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

میں ہینڈ واش سے منہ دھوتا ہوں: عمران ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (9 نومبر 2025): معروف بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے چہرے کی چمک کے پیچھے راز سے متعلق بتا ہر کسی کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی اور اداکارہ یامی گوتم نے فلسماز سپرن ورما کی فلم ’حق‘ میں ایک ساتھ کام کیا، فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے چہرے کی چمک سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا۔

عمران ہاشمی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے ڈائریکٹر سپرن ورما ہر روز ’حق‘ کی شوٹنگ پر مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم چہرے پر نکھار کیلیے کیا کرتے ہو؟

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر حمائمہ ملک نے اپنا پلان بتا دیا

بالی وڈ اداکار کے مطابق میں نے ان کو بتایا کہ میں کبھی کبھار گھر واپس جا کر میک اپ بھی نہیں اتارتا، میں تو ہینڈ واش سے منہ دھوتا ہوں۔

اس پر اداکارہ یامی گوتم نے بھی کہا کہ سپرن ورما عمران کی چہرے چمک کے دیوانے ہیں۔ اس پر عمران ہاشمی خود کو نہ روک پائے اور کہا کہ اور میں تو سمجھتا تھا کہ میں اچھا ایکٹر ہوں۔

بعدازاں دونوں نے بتایا کہ سپرن ورما نے عمران ہاشمی سے ان کی ڈائٹ، ورزش، کون سی مچھلی کھاتے ہیں، کون سے سپلیمنٹس لیتے ہیں اور ہر وہ چیز پوچھی جو ان کی قدرتی چمکتی جلد میں حصہ ڈالتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں