انقرہ: ترکی میں فوج اور کرد باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 4 شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق شامی سرحد کے قریب کرد باغیوں نےراکٹ لانچرزسےترک ملٹری بیس پرحملہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی قصبے میں ترک فوجیوں اورکرد باغیوں میں جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ترک باغیوں اور کرد جنگجوؤں میں ڈھائی سالہ سیزفائرمعاہدہ رواں سال جولائی میں باغیوں کے ہاتھوں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ٹوٹ گیا۔
اہلکاروں کے قتل کے بعد ترکی کی جانب سے ترکی اورعراق میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغازکردیا گیا ہے۔