The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں مقابلہ، حساس ادارے کا جوان شہید

کراچی: شہرقائد میں نیپا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا جوان شہید ہوگیا، جبکہ اہلکارکی فائرنگ سے ڈاکو ماراگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب حساس ادارے کے افسرکی سیکیورٹی پرتعینات اہلکارنے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔

حساس ادارے کے جوان کی فائرنگ سے ڈاکوماراگیا، جبکہ ایک زخمی حالت میں فرارہوگیا،مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا جوان وقاص جان کی بازی ہارگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے لئے علاقے کو سیل کردیا، پولیس کاکہنا ہے، مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں