بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کمشنر کراچی نے مختلف اضلاع میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کا نوٹس لے لیا۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلف نامہ جمع کرانے والوں کو ایس او پر عمل کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع  میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 632  دکانوں اور 250 ہوٹلوں کوسیل کیا گیا اور ایس او پی پر عمل کرنے کی یقین دہانی کے بعد  تمام دکانوں اور ہوٹلز کو ڈی سیل کردیا گیا جب کہ حلف نامہ جمع کرانے والوں کی مانٹرنگ کی جارہی ہے۔

کشمنر کراچی نے کہا کہ حلف نامہ جمع کرانے کے باوجود ایس او پی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

سب سے زیادہ  کارروائی صدر میں کی گئی جہاں 257 دکانیں اور 47 ہوٹلز سیل کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے بتایا کہ ایس او پی پرعمل کرنے کا حلف نامہ وصول  ہونے کے بعد سیل ہونے والی دکانیں ڈی سیل کر دیے گئے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں