The news is by your side.

Advertisement

ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی

کراچی: شہر قائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی، عوام اب موٹر سائیکل پر بلا روک ٹوک ڈبل سواری سفر کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں:کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 محرم تک ہونا تھا جس میں 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے تھے۔

اسی سے متعلق: کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی،290سے زائدافراد گرفتار

واضح رہے کہ پہلے ماہ محرم کی نو اور دس تاریخ کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گزشتہ شب کراچی میں تین مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق کرنے کے بعد آئی جی سندھ کی جناب سے فوری پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں