تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاک، چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت پاکستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر ہوگئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوا، اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی(نوشہرہ) میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایس سی او کے تحت انسداد دہشت گردی پر پہلی فوجی مشقیں تھیں، مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کےتحت مظاہرہ کیاگیا، مشقوں میں پاکستانی اورچینی دستوں نےاپنےتجربات کاتبادلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں ٹیکنالوجی، نئے رجحانات وتکنیک کا بھی مظاہرہ ہوا، مشقیں دو مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچیں، مشقوں کےپہلےمرحلےمیں 26سے31جولائی تک ایس سی او ممالک نےحصہ لیا جبکہ دوسرے مرحلےمیں 21ستمبرسے4اکتوبرتک پاکستان میں مشقیں کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں ہیلی کاپٹر، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شامل تھا، مشقوں میں میڈیکل انخلا کا بھی مظاہرہ کیا گیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سینٹرل کمانڈلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود تھے۔

Comments

- Advertisement -