The news is by your side.

Advertisement

‏’افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں‘‏

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نےسنجیدہ کردار ‏ادا کیا افغانستان میں امن کےدشمن خطےمیں عدم استحکام چاہتےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ‏جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سےخطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک ‏اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کیلئےکوشاں ہے پاکستان خطوں کےدرمیان ‏پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکےمسئلےکااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فوری حل ہوناچاہیے ‏مقبوضہ کشمیر کےعوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں مختلف نوعیت ‏کےخطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ ‏امتیاز ہے۔

آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‏ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین مزین،تربیت یافتہ ‏اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو ‏توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔

آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افسران کو بہترین مہارتیں اور ‏صلاحیتیں بروئےکار لانےکی ہدایت کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں