site
stats
پاکستان

سوشل میڈیا پر دشمن قوتیں انتشار پھیلا رہی ہیں، روک تھام کی جائے، احسن اقبال

ahsan

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو آلے کے طور پر استعمال کررہی ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انتہاء پسندی اور انتشار کی روک تھام کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیرصدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیڈرل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

احسن اقبال نے  ایف آئی اے حکام کو کرپشن کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے  اور  ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کو فارغ کرکے مثالی ادارہ بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ  ایف آئی اے کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولت مہیا کی جارہی ہے جس کے ذریعے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے جبکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتہاء پسندی اور انتشار کی روک تھام کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائے کیونکہ دشمن ممالک سوشل میڈیا کو آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ جو افسر اچھی کارکردگی دکھائے گا اُس کو بہتر مراعات دی جائیں گی۔


 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top