جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں میں آن لائن اور دفاتر میں ورک فروم ہوم کی پالیسی کب سے لاگو ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توانائی کی بچت کے لیے قومی ایکشن پلان کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ، جو آج وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں تیل کی سپلائی میں تعطل اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے پاکستان بھر کے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے سمیت ایندھن کی بچت کے لیے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک قومی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں توانائی کی بچت کیلئے قومی ایکشن پلان کا ابتدائی مسودہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی پلان فوری طورپر کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں : دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار

مسودے میں ملک بھر میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر کے تعلیمی سلسلہ دوبارہ آن لائن منتقل کرنے کی تجویز ہے جبکہ کووڈ-19 کے دوران استعمال ہونے والے طریقے جیسے ‘ورک فروم ہوم’ (ریموٹ ورک) اور کار پولنگ کو دوبارہ فعال کرنا۔

تیار کردہ پلان منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس کے باقاعدہ نفاذ کا حکم جاری کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں